بلوچستان کا دکھ اسکرین سے غائب کیوں رہا۔۔۔؟

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بلوچستان میں قومی میڈیا کے خلاف غم و غصہ بڑھ رہا ہے جس کے پس منظر میں تو شکایتوں کی لمبی فہرست ہے لیکن 13جولائی کو مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد قومی الیکٹرانک میڈیا کے مجموعی رویئے نے صوبے کی عوام کے احساس محرومی میں اضافہ کردیا ۔