شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک ایسی شخصیت تھے جس نے پاکستان کی تاریخ میں اپنا نہ صرف نام کمایا ہے بلکہ خاندان کی قربانی دیکر پاکستان اور قوم کو مضبوط بنایا، ملک کو ایٹم بم کا تحفہ دیا، اسٹیل ملز کا تحفہ دے کر ملکی معیشت میں روح ڈال دی، شہید بھٹو نے ملک کو 73ء کا متفقہ آئین دیا۔ قوم کو شناخت دی۔ شعور دیا۔ ووٹ کا حق دیا۔ قومی اسمبلی میں قادیانی فتنہ کو ہمیشہ کیلئے غیر مسلم قرار دے کر باب بند کردیا۔ آج شہید بھٹو موجود نہیں ہیں۔ مگر عمران خان پیپلزپارٹی کا مخالف ہونے کے باوجود اپنے آپ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے تشبیہ دے رہے ہیں اور بھٹو کی طرح پیش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بھٹو آج بھی زندھ ہے۔
Posts By: رضوانہ میمن ایڈووکیٹ
وفا کی علامت سید خورشید احمد شاہ
ہمارے پیارے ملک میں سیاستدانوں احتساب کی انتہائی بھیانک تاریخ رہی ہے جس کی شروعات ایک آمر جنرل ایوب خان نے کی تھی ،انہوں نے ایبڈو کے ذریعے سیاستدانوں کو سیاست سے بیدخل کیا تھا ،اس کے بعد ایک اور جنرل ضیاء نے بھی احتساب کو ہتھیار بنایا جنرل ضیا کے عبرتناک انجام کے بعد ان کے لاڈلوں نے بھی احتساب کو مشغلہ بنایا اور احتساب کی آڑ میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو وحشیانہ انتقام کا نشانہ بنایا ،اس وحشیانہ احتساب کا نشانہ صدر آصف علی زرداری بار بار بنتے رہے ہیں انہوں نے اپنی زندگی کے بہترین دن قید میں گذارے۔
سندھ کی بیگناہ معصوم بیٹی شہید بینظیر بھٹو
محترمہ بینظیر بھٹو اپنی نو عمری میں ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اس وقت سنبھالی جب پاکستانی عوام شدید مشکلات، مایوسی اور بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا تھی ان کی قیادت کو عوام نے دل کی گہرائیوں سے قبول کیا دلوں پر راج کرنے والی سندھ کی رانی بینظیر کو نہ صرف پاکستان کی پہلی عورت وزیراعظم تھیں بلکہ ساری دنیا انہیں ایک اعلیٰ سمجھ بوجھ رکھنے والی ایک منفرد لیڈر طور پر تسلیم کیا گیا انہیں بین الاقوامی طور پر جمہوریت کیلئے مثبت سوچ سے جدوجہد کرنے والی لیڈر تسلیم کیا گیا ان کی اس لازوال کاوش نے ان قوتوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا جو کسی صورت میں بھی حقیقی جمہوریت کے پروان چڑھنے کے حق میں نہ تھے پھر ایک زبردست جنگ چھڑ گئی۔