بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ آبادی میں سے کم اور گرانقدر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بلوچستان میں سونا اور چاندی کے علاوہ کرومائٹس،پرائمٹس سلفر،لوہا،لائم سٹون اور کوہلہ کے بڑے ذخائر موجود ہیں صرف ریکوڈک میں معدنی ذخائر مجموعی طور پر 5.4 ملین ٹن بتائے جاتے ہیں۔سیندک میں 69.1ملین ٹن کاپر اور اور 2.24 ملین اونس سونا موجود ہے اس کے علاوہ کرومائٹ کی 15 سے 20 ہزار ٹن سالانہ پیداوار ہوتی ہے صرف وڈھ میں کرومائیٹ کی پیداوار ایک ہزار سے پانچ ہزار تک ہے جہاں تک لیڈ زنک کا تعلق ہے تو دودر، گنگا اور سر مئی ( لسبیلہ اور خضدار اضلاع)میں مجموعی طور پر 38.66 ملین ٹن لیڈ زنک موجود ہے اسی طرح بلوچستان بڑی مقدار میں کوئلہ بھی پیدا ہوتا ہے مچ،آب گم،خوست،شاہرگ،ہرنانی، سورنیج، ڈیگاڑی سنجدی، دکی اور پیر اسماعیل زیارت میں مجموعی طور پر 262 ملین ٹن کوئلہ موجود ہے ضلع مستونگ میں ایک لاکھ ٹن فلورائٹ موجود ہے لسبیلہ اور خضدار میںبرائٹ کے وسیع ذخائر موجود ہے کل ذخائر 30 ملین ٹن سے زائد ہے