زلزلہ ایک قدرتی عمل اور کائنات کے نظام کا حصہ ہے اور زمین پر ہزاروں لاکھوں سالوں سے زلزلے آتے رہے ہیں اور اپنی تباہ کاریوں کے باعث انسانی تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں زمین کی تھر تھراہٹ نے ہمیشہ زمینی مخلوقات کو بے شمار نقصان پہنچا ئے ہیں زلزلوں کی تاریخ میں 31مئی 1935کو کوئٹہ میں آنیوالا زلزلہ بھی ایک قیامت خیز زلزلہ تھا انسانی جانوں کے نقصان کے اعتبارسے کوئٹہ کا زلزلہ دنیا کے بڑے تباہی پھیلانے والے زلزلوں میں پندرھویں 15نمبر پر آتا ہے کوئٹہ میں 31مئی1935کو نیم شب کو آنیوالے زلزلے میں ایک انداز ے کے مطابق 60ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے آج بھی اس زلزلے کو یاد کرتے ہوئے لوگوں کے رونگٹھے کھڑے ہوجاتے ہیں گو کہ زلزلوں میں عمارتیں اور دیوار ے گرنے سے ہلاکتیں ہوتی ہیں لیکن بعض لوگ زلزلے کے خوف سے ہی مر جاتے ہیں۔