دنیا بھر میں گذشتہ چوتھائی صدی کے دوران رواداری ، خردافروزی اور روشن خیالی کی تحریک پسپائی میں چل رہی ہے۔فاتح سرمایہ داری نظام اپنی مختلف صورتوں، انداز اور لباس میں دندنا رہا ہے۔ اس پسپائی نے عمومی طور پر دلیل کو کمزور کردیا ہے اور چاقو بازی ، لات ماری پیسہ کو اظہار کا سب سے بڑا ذریعہ بنا ڈالا۔