یکم مئی، مزدوروں کا عالمی دن

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

آج یکم مئی ہے مزدوروں کا عالمی دن ہے ۔ عہد و پیما کا دن ہے آج مزدور اپنی عہد کی تجدید کریں کہ ہم اپنے جائز اور قانونی حقوق ان غاصبوں سے لے کر رئینگے ۔ مزدور نہایت کسمپرسی کے حالات میں زندگی گزار رہے تھے مزدور کیلئے نہ کو ئی قانون تھا نہ کوئی چھٹی نہ مراعات ۔ حتیٰ کہ 16سے 18گھنٹے کام لیاجاتا تھا ۔ ملازمت کا کوئی تحفظ نہ تھا۔ 1780؁ء میں برطانیہ میں صنعتی انقلاب نے جنم لیا تو ساری دُنیا کی معیشت پر اس کے اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے جاگیر داراور سرمایہ طبقہ اس میدان عمل میں آگیا جو کہ پہلے سے اپنے بزگر اوردھکان کو اپنا غلام سمجھتے تھے معمولی بات پر کڑی سزا دی جاتی تھی ۔ اپنے حق کیلئے آوازبلند کرنے پر ملازم برطرف کر دیا جاتا تھا۔