موت زندگی کے اختتام کا نہیں بلکہ لامحدود زندگی کے آغاز کا نام ہے، لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے نام صرف تاریخ کے صفحات پر ہیں چوبیس سالہ شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی بھی ان میں سے ایک ہیں ، نوجوان صحافی شہید عبدالواحد رئیسانی نے6 دسمبر 1997ء کو ڈاکٹر عبدالغفار رئیسانی کے یہاں آنکھ کھولی۔
Posts By: شعیب رئیسانی
ملی رہبر نواب غوث بخش رئیسانی شہید
26مئی 1987ء وہ دردناک اور سانحہ کا دن ہے جس دن ملی رہبر تاریخ ساز قومی سیاست دان چیف آف سروان نواب غوث بخش رئیسانی کو شہید کیا گیا جس نے ہمیشہ مظلوم انسانوں کی آذادی ترقی اور خوشحالی چاہی۔ آج بلندکردار انقلابی رہنما اور با اصول سیاست دان فخرے بلوچستان شہید نواب غوث بخش رئیسانی کی 32ویں برسی پوری دنیا اور خصوصاََ بلوچستان میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا اہتمام کیا گیا جس کا بنیادی مقصد اس عظیم مجاہد اور عوام دوست رہنما کی تاریخی رول اور قومی خدمات سے اپنے غیور بلوچستانیوں کو آگاہ کرنا ہے۔
این اے 260، مضبوط اتحاد کوشکست
این اے 260کے ضمنی انتخاب سے بلاشبہ یہ ثابت ہوچکا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کی واحد مقبول سیاسی جماعت ہے، سیاسی منظرنامے میں اس جماعت کاکوئی ثانی نہیں ہے جب بی این پی نے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے اپنی نمائندگی کااعلان کیا تو پارٹی کے مخالفین کی صفوں ،حکومتی اور سیاسی اتحادیوں میں ایک واضح بے چینی پائی جانے لگی ۔
طلباء تنظیموں کا احتجاج جاری ، حکومت خاموش ،سیاسی و عوامی حلقوں میں تشویش
کوئٹہ : جامعہ بلوچستان میں وائس چانسلر کی مبینہ کرپشن تقرریوں میں بندربانٹ ادارے میں حکومت میں شامل قوم پرست جماعت کی لسانی بنیادوں پر مداخلت ،فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ اور انتقامی کارروائیوں کیخلاف گزشتہ ایک ماہ دس دن سے بلوچستان کے مختلف طلباء تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں جن میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار ، ہزار اسٹوڈنٹس فیڈریشن شامل ہیں، مذکورہ طلباء تنظیموں نے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کررکھا ہے۔
بلوچستان ،کینسر کے مرض میں مبتلا ایک اور چراغ گل ہوگیا
کوئٹہ: بلوچستان کو کینسر کا مرض تیزی سے اپنے پنجوں میں جھکڑ رہا ہے ہم اپنی کمزوریوں ،ڈاکٹروں کی نااہلی اور انتظامی ناکامی کے باعث اس مرض کے سامنے بند باندھنے میں ناکام ہو چکے ہیں بلوچستان کا اور ایک چراغ جو کینسر کا شکار ہوکرہمیشہ کیلئے بجھ گیا۔
حکومتی اصلاحات تعلیمی پسماندگی میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے ،ریگولیٹری بل کیخلاف پرائیویٹ اسکولز کے مظاہرے
کوئٹہ: آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا ریگولیٹری بل 2015پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈ میں لینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے کئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اصلاحاتی تعلیمی پسماندگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے
ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ،سپیکر بلوچستان
کوئٹہ : کوئٹہ میں پی ایف یو جے منسٹری آف انفارمیشن ، بی یو جے اور سردار بہادر خان یونیورسٹی کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاہے ورکشاپ کے پہلے روزکی مہمان خاص اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی تھیں
مردم شماری جاری! بلوچ قوم پرستوں کے تحفظات برقرار عدالتی حکم عملدرآمد کی منتظر
19سال بعد چھٹی مردم شماری ملک بھر میں 15 مارچ سے دو مرحلوں میں شروع ہوچکی ہے پہلا مرحلہ 15مارچ سے 15اپریل جبکہ دوسرا مرحلہ 10دن کے وقفے کے بعد25اپریل سے شروع ہو کر 25مئی تک جاری رہے گا ، مردم شماری کے نتائج 60دن کے اندر جاری کئے جائیں گے ،
سماجی معاشی اور برابری کا رتبہ آخر کب۔۔۔۔۔۔۔؟
ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا فیصلہ ترقی پسند خواتین، جن میں سے اکثریت محنت کش خواتین کی نمائندگی کر رہی تھی 1910ء میں منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کیا گیا تھا
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا
کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا، جس سے نصف نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کوئٹہ میں کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود صفائی کا نظام درہم برہم ہے، بارش کی وجہ سے نالیاں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا