اقتدار کے کے مزے دیکھنے کے بعد قدوس بزنجو تاحیات وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں، نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اپنی حکومت کا تختہ الٹنے والے عبدالقدوس بزنجو کیخلاف پہلی بار بول اْٹھے۔ کہتے ہیں کہ اقتدار کے مزے دیکھنے کے بعد عبدالقدوس بزنجو تاحیات وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔

بلوچستان ،نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بجھوانے کا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں عوامی نمائندے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے انتخاب نہ کرسکے اور معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا۔ اب الیکشن کمیشن آٹھ جون تک پارلیمانی کمیٹی کے بجھوائے گئے چار ناموں سے کسی ایک کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب کرے گا۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں صرف اپوزیشن ارکان شریک ہوئے ۔

نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ ، قدوس بزنجو کا پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کو متنازع قرار دیتے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو مشاورت میں نہیں لیا اس لئے حکومتی ممبران پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہیں کریں گے۔ 

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتخابات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے سردار شوکت پوپلزئی کا نام بھی کردیا۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے تقرر کیلئے عبدالقدوس بزنجو اور عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان آئینی مشاورتی عمل میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیاتھا۔ 

مستونگ میں خودکش حملہ3ایف سی اہلکار شہید دو زخمی ، کوہلو میں آپریشن 3افراد ہلاک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ 

بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ ہوسکا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا چھٹا مرحلہ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا اور سات تجویز کردہ ناموں میں سے کسی بھی ایک پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا۔

اسلام آباد اور لاہور کی سیاسی جماعتوں کو بلوچستان سے کوئی سروکار نہیں ،سعید ہاشمی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کی سیاسی جماعتوں کو بلوچستان کے مسائل سے عملا کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی صوبے کے حقیقی قرب و دکھ کے ازالے کے لیے کبھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے گئے ۔

نئی حلقہ بندیاں، بی این پی و ایچ ڈی پی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کے زیر اہتمام حلقہ بندیوں سے متعلق نظر ثانی کے فیصلوں کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ 

سراج رئیسانی نے بلوچستان متحدہ محاذکو بی اے پی میں ضم کردیا ،نور احمد بنگلزئی آغا شکیل درانی بھی پارٹی میں شامل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی نوابزادہ سراج رئیسانی ،سابق نواب ثناء اللہ زہری کے قریبی رشتہ دار ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل درانی اور قبائلی رہنماء سردار نور احمد بنگلزئی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے۔