کوئٹہ: خنجراب سے نکلنے والی پاکستان کار ریلی ڈیرہ اسماعیل خان اور ژوب کے راستے کوئٹہ پہنچ گئی۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان، دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں اہلکار سمیت6افرادجاں بحق،4زخمی
کوئٹہ: اندرون بلوچستان فائرنگ اور دھماکوں میں ایف سی اہلکارسمیت 6افراد جاں بحق، بولان میں مسافر ٹرین پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے 4مسافر زخمی ہوگئے۔
امریکہ اور بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو غیر مستحکم اور سی پیک کو ناکام بناناچاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمن
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت سمیت عالمی سطح پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ساشیں ہورہی ہیں۔دشمن سی پیک کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
پولیس کے11ہزار اہلکاروں میں5ہزارحاضر، جبکہ باقی رشوت دیکر گھروں میں بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں ،بلوچستان اسمبلی میں انکشاف
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے گیارہ ہزار اہلکاروں میں صرف پانچ ہزار ڈیوٹی دیتے ہیں اور باقی اہلکار رشوت دے کر گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نصف گھنٹے کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین کے رکن ولیم برکت کی زیر صدارت شروع ہوا۔
بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کو بھارت اور افغان ایجنسیاں مالی مدد فراہم کر رہے ہیں، آئی جی پولیس
کوئٹہ : انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کو بھارت اور افغان خفیہ ادارے مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں کہی۔
کوئٹہ، زمین کے تنازع پر فائرنگ دو افراد جاں بحق
کوئٹہ: کوئٹہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ اور بھائی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈینٹرجاں بحق،ہزارگنجی میں ہزارہ افراد کے قافلے پر بم حملہ
کوئٹہ: کوئٹہ میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران کار ڈینٹر کو قتل کردیا گیا۔
اے این ایف انسداد منشیات کی کوششوں میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ،بلوچستان ہائیکورٹ
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں منشیات کے پھیلاؤ کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے لیکن حکومت اور انسداد منشیات فورس کی جانب سے کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آرہی۔
لاپتہ افراد کمیشن نے ستمبرمیں37افراد کو بازیاب کرایا ، بلوچستان کا ایک بھی لاپتہ شامل نہیں
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے ستمبر 2017ء کی رپورٹ جاری کر دی ۔
بلوچستان میں کوئلہ کانیں موت بانٹنے لگیں
کوئٹہ: بلوچستان میں کوئلہ کانیں موت بانٹنے لگیں۔ رواں سال50سے زائد کانکن مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار گئے ۔ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔