کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان میں پھنسے مزید چھ کانکنوں کی لاشیں نکالی لی گئیں۔جاں بحق کانکنوں کی تعداد آٹھ ہوگئی جبکہ مزید ایک کانکن گزشتہ دو اڑتالیس گھنٹوں سے سولہ سو فٹ گہرائی میں پھنسا ہوا ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
ہرنائی کوئلہ کانوں میں مٹی کے تودے گرنے سے 11کانکن ملبے تلے دب گئے ،د وکی لاشیں نکال لی گئیں
کوئٹہ : ہرنائی میں کوئلہ کانوں میں مٹی کے تودے گرنے سے 11 کانکن ملبے تلے دب گئے، دو کانکنوں کی لاشیں جبکہ دو کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ سات کانکنوں کو چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہ نکالا جاسکا۔
سیندک سے متعلق چینی کمپنی کیساتھ معاہدے کی توسیع کو ثناء بلوچ نے عدالت میں چیلنج کردیا
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سابق سینیٹر ثناء بلوچ نے سیندک سے متعلق چینی کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں پانچ سال کی توسیع کو چیلنج کردیا۔
سبی روڈ خود کش دھماکے کی تحقیقات شروع
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سبی روڈ پر بدھ کو ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ پنجاب سے فارنزک ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کئے۔
گزین مری کا کالعدم تنظیموں سے تعلق، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم
کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے قتل ، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات اور کالعدم تنظیم کی مدد کے مقدمات میں نوابزادہ گزین مری سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ انسداددہشتگردی عدالت نے گزین مری کے جسمانی ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع کردی۔
سریاب حملے میں استعمال ہونیوالی کار کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی
کوئٹہ: سبی روڈ خودکش بم دھماکے میں استعمال ہونیوالی کار کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ۔
کوئٹہ ، فورسز کی کاروائی تین مشتبہ شدت پسند ہلاک
کوئٹہ: بم دھماکے کے بعد مشرقی بائی پاس میں پولیس اور فورسز کی کاروائی میں تین مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔
بلوچستان سول سروسز ایگز یکٹیو برانچ کے 30 افسران کی گریڈ18 میں ترقی
کوئٹہ: بلوچستان سول سروسز ایگزیکٹیو برانچ کے 30افسران کو گریڈ17سے گریڈ18میں مستقل ترقی دیدی گئی۔
علیحدگی پسندوں کی کمر توڑدی ، حکومتی مدت پوری کرنے سے قبل ہی مذہبی شدت پسندوں کا بھی خاتمہ کرینگے، نواب زہری
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ جس طرح علیحدگی پسندوں کی کمر توڑ دی ہے اسی طرح حکومتی مدت پوری کرنے سے پہلے پہلے مذہبی شدت پسندوں کا بھی خاتمہ کردینگے۔
پولیس میں بڑے پیمانے پر تقروتبادلے
کوئٹہ: پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ آئی جی پولیس بلوچستان کی منظوری سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق ایس ڈی پی او شالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی، ایس ڈی پی او سریاب کیپٹن ریٹائرڈ نوید عالم،