
کوئٹہ : ماڑی گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی اہل علاقہ کوگیس اور دیگر سہولتیں فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہارزرغون غر کے سردار عبداللہ جان دمڑ، ملک عبدالواحد دمڑ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 16سال سے ماڑی گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی علاقے سے گیس نکال کر دیگر علاقوں کو گیس کی سپلائی کر رہی ہے لیکن انکا علاقہ تاحال اس سہولت سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے انکی زمینوں پر قبضہ کیا ہے