کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ لگ گئی جس سے ضلع بھر کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کیسکو ترجمان کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں قائم بجلی کے گرڈ اسٹیشن کے 11کے وی کے کمرے میں آگ لگی۔ آتشزدگی کنزپشن کی وجہ سے کیبل کے جلنے سے ہوئی۔ آتشزدگی کے باعث 11کے وی کا
Posts By: اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ زرغون روڈ پر فلائی اوور کے نیچے دھماکہ دوافراد زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ میں زرغون روڈ پر افطار سے کچھ دیر قبل ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعہ کی شام سوا سات بجے تھانہ سول لائن کی حدود میں زرغون روڈ پر اکرم اسپتال کے سامنے فلائی اوور کے نیچے پارکنگ ایریا میں زوردار دھماکا ہواجس کے نتیجے میں میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں ، پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی
بلوچستان میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہاجائیگا،جنرل راحیل شریف
کوئٹہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارنے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ بلوچستان میں توانائی اور تجارت کا علاقائی مرکز بننے کی صلاحیت کو سول ملٹری مشترکہ اپروچ کے ذریعے دیکھا جانا چاہیے۔پاک فوج صوبے میں امن ، ترقی و خوشحالی کیلئے بلوچستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
کیچ ، بی ایل ایف کا سابق کمانڈر فضل حیدر 6ساتھیوں سمیت قتل ہوشاب سے تین تشدد زدہ لاشیں برآمد
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے سابق اہم کمانڈر سمیت چھ افرا دہلاک ہوگئے جبکہ کیچ کے علاقے ہوشاب سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔ تربت لیویز کے مطابق پہلا واقعہ جمعہ کے دوپہر ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تربت سے تقریباً چالیس کلو میٹر دور ناصر آباد کے کھجور کے باغات میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
مشرقی بائی پاس آپریشن میں ہلاک ملزمان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں سرچ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دو ملزمان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ نیو سریاب پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر دو روز قبل ہونے والے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے تین ملزمان ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز ہلاک ہونے والے کالعدم جیش الاسلام کے مبینہ صوبائی امیر محمود رند عرف قدیر کی لاش اس کے والد نے وصول کی
تربت ، آبسر سے ایک ہفتہ قبل گرفتار نوجوان رہا ہو گھر پہنچ گیا
کوئٹہ: تربت کے علاقے آبسر سے ایک ہفتہ قبل گرفتار ہونے والے نوجوان کو رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تربت یونیورسٹی کے طالب علم اور وش نیوز کیچ کے کیمرہ مین ایاز اسلم بلوچ کے چھوٹے بھائی نوروز اسلم کو ایک ہفتہ قبل حساس ادارے اور ایف سی نے اپنے گھر سے گرفتار کرلیا تھا۔ تفتیش کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
ڈیرہ بگٹی ، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا
کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے پچپن کلو میٹر دور پیر سوری دربار میں ایف سی 81ونگ کی چیک پوسٹ نمبر دس کے قریب نامعلوم افراد نے اس وقت بم دھماکا کیا جب وہاں سے ایف سی اہلکار گدھوں پر پانی لارہے تھے
سانحہ مستونگ فرائض سے غفلت برتنے والے پانچ لیویز اہلکاروں کی بر طرفی کے احکامات جاری
کوئٹہ: سانحہ مستونگ میں غفلت برتنے پر پانچ لیویز اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔ رواں سال 29اپریل کومستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد نے پشین اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسوں سے اکیس افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا
کوئٹہ ، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 16افراد گرفتار
کوئٹہ: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاجنہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی ، کیچی بیگ ، جان روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس اور ایف سی نے مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا
کوئٹہ، ایف سی کی کارروائی، طالبان کے چار اہم دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ: فرنٹیئرکوراورحساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان (سجناگروپ) کے چارانتہائی مطلوب دہشت گردوں کوگرفتارکرلیافرنٹیئرکورکے ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکوراورحساس اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے