مسئلہ فلسطین: زبانی سے عملی حمایت کی مختصر تاریخ

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

فلسطین عثمانی سلطنت کا حصہ تھا جو 1922 میں لیگ آف نیشنز کی طرف سے انگلستان کی سرپرستی میں دیا گیا۔ اس علاقے کے کنٹرول کیلئے انگلستان کے مینڈیٹ پر مبنی طریق کار کے تحت 1917 میں “بالفورڈ ڈیکلریشن” جاری کیا گیا جسکے ذریعہ فلسطینی سرزمین کو تبدیل کرکے اسے یہودیوں کی اصلی اور قومی سرزمین قرار دے دیا گیا۔ مذکورہ مینڈیٹ کے طریق کار سے 1922 سے 1947 کے دوران یہاں پوری دنیا اور خصوصاً مشرقی یورپ سے بڑے پیمانہ پر یہودیوں کی ہجرت عمل میں آئی۔ جبکہ تیس کی دھائی میں نازیوں کے مظالم نے اس ہجرت میں نمایاں اضاف کیا۔ وسیع پیمانے پر ہجرت، فلسطینیوں کی املاک اور اموال کی لوٹ مار، ان کے انفرادی حقوق کی پامالی، “قوم کے بغیر زمین اور زمین کے بغیر قوم کیلئے جیسے غلط اور غیر منطقی نعروں اور امریکا کی طرف سے غاصبوں کی ٹھوس حمایت سے آخر کار صیہونی ریاست کا قیام عمل میں آیا۔