کرپشن کے تدارک اور اصلاح معاشرہ کیلئے قومی احتساب بیورو بلوچستان برسر پیکار

Posted by & filed under اداریہ.

کرپشن ایک ایسی سماجی بیماری ہے جسکی جڑیں معاشرتی نا انصافی ، عدم استحکام معاشرتی بگاڑ اور تنزلی سے جڑی ہوئی ہیں، کرپشن وہ ناسور ہے جو کسی بھی معاشرے کو دیمک ذدہ کر کے تباہی کے اتاہ گڑہوں میں اْتار دیتا ہے ، جہاں سے میرٹ ، انصاف، ایمانداری اور مساوات کے آفاقی رہنما اصولوں کی پاسداری کے بغیر واپسی کا تصور بھی نا ممکن ہے۔ شعوری آگاہی کے فقدان اور ٹھوس حکمت عملی کی کمی سے معاشرے میں بد عنوانی اور کرپشن کا عفریت چارسو اپنے گمراہ کن پر پھیلائے ہوئے ہے۔یہی وجہ ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی کے لئے اْٹھائے گئے اقدامات کے حوصلہ افزاء اور مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آرہے ہیں۔