پاکستان میں سیاسی،سماجی اور معاشی تنزل کا راز موجودہ رسمی نظام تعلیم ہے۔جسکے مثبت اثرات کے بجائے معاشرے پر مسلسل منفی اثرات پڑرہے ہیں۔معاشرے کے کسی بھی شعبے کو دیکھا جائیں تو سارے کے سارے زبوں حالی کے شکار ہیں۔اخلاقی طور پر لوگ روز بروز کرپٹ نکلتے جارہے ہیں اور سائنسی طور انکا کوئی خاطر خواہ کنٹربیوشن نہیں۔تخلیقی صلاحیتیوں پر کام کرنے بجائے اور انھیں ابھارنے کے بجائے مختلف طریقوں سے دبایا جاتا ہیں۔تعلیمی ادارے لرننگ انسٹیٹیوشنز کے بجائے کمائی کے ادارے بن چکے ہیں۔جہاں بچپن سے لیکر یونیورسٹی سطع تک نئی نسل کو خوف اور نفرت سکھائی جاتی ہیں۔