بہت پرانے وقتوں میں ٹی بی، چیچک‘ خناق‘ کالی کھانسی اور خسرہ آیا تو چند ماہ میں پوری دنیا میں پھیل گیا‘ انسان نے ان اموات سے یہ سیکھا کہ آپ ہر شخص کو فوری طور پر اپنے شہر‘ اپنے ملک میں داخل نہ ہونے دیں چناں چہ سمندروں کے کنارے احاطے بنا دیے گئے اور بحری جہازوں سے اترنے والے لوگوں اور عملے کے لیے40 دن ان احاطوں میں رہنا لازم قرار دے دیا گیا۔قرنطینہ اطالوی زبان کے لفظ giorni quarantaسے نکلا ہے جس کا مطلب ہے چالیس دن۔ریکارڈ کی گئی انسانی تاریخ میں 3 بار پلیگ (بیکٹیریا) نے لاکھوں انسانوں کو نگل لیا۔