چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہوگا

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

اس سال جون میں بلوچستان کے شہر گوادر میں چائنا پاکستان فرینڈ شپ ہسپتال (سی پی ایف ایچ) کو باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک ) کے فریم ورک کے تحت ایک اہم ذریعہ معاش کے منصوبے کے طور پر، یہ جدید جامع ہسپتال، 150 بستروں پر مشتمل ہے جس میں ایک انتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یو)، ایک نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو )، اور چار مکمل طور پر لیس آپریٹنگ کمرے ہیں۔ یہ روزانہ 900 سے زیادہ مریضوں کی خدمت کرتا ہے اور تقریباً 300 مقامی لوگوں کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔ ہسپتال کے پاکستانی پراجیکٹ ڈائریکٹر فہد محمد نے بتایا کہ پورے بلوچستان میں کوئی دوسرا ہسپتال نہیں جو اس جیسے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہو جس سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ پہنچے۔