بلوچستان میں صوبائی حکومتوں کی تاریخ کو اب 45 سال ہوچکے ہیں اس تاریخ میں ایک اہم بات یہ ہے کہ آج تک کوئی ایک سیاسی جماعت صوبائی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت نہیں بنا سکی ۔
وزیر اعظم پاکستان چین کے دورے پر ہیں جہاں وہ سی پیک کے لئے طویل المدتی پروگرام پر عمل در آمد کا جائزہ لے رہے ہیں۔جس کا تعلق دونوں اطراف کی حکومتوں سے ہے جسے چین کے ڈویلپمنٹ بنک اور چین کے نیشنل ریفارم کمیشن نے ترتیب دیا ہیجو کہ 231 صفحات پر مشتمل ہے۔
جزیرے بہت خوبصورت ہوتے ہیں،اوراگرجزیرے میں کوئی گھر مل جائے، تووہ گھر کِتنا حسین ہوگا! جزیرہ اُس وقت بیحد دلکش لگتا ہے جب وہاں مدّتوں بعد کوئی کشتی لوٹ آتی ہے، یوں لگتا ہے جزیرے پہ آسمان کا کوئی تارا ٹوٹاہو۔
تجسس آپ میں مسلسل تلاش اور دریافت کے لیے طاقت سے لبریز تحرک پیدا کر سکتا ہے۔ سفر میں ایک خاصیت تو ضرور ہے، وہ یہ کہ سفر آپ کے حواسوں کو بڑی تیزی سے کام کرنے کی صلاحیت بخش دیتا ہے — آپ کو مسلسل نئے احساسات کا تجربہ ہوتا ہے۔
بلوچستان میں قائداعظم صوبائی لائبریری اور سردار نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس آڈیٹوریم کا افتتاح کیا گیا ۔قاعداعظم لائبریری کا افتتاح موجودہ حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے ۔قائداعظم لائبریری کو جدید تقاضوں کے تحت بنایا گیا
چند سال قبل ایک سرد شام سیڑھیوں سے اترتے ہوئے ایک کمزور سے نوجوان کو میڈیا کے نمائندوں نے گھیر لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔نوجوان کیمروں کی جلتی بجھتی روشنیوں سے کچھ گھبرا سا گیا۔
بلوچستان کو اگر قدیم تہذیب اور ثقافت کا مسکن کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ اس شعبہ کی جانب کبھی خاطرخواہ توجہ ہی نہیں دی گئی،اس شعبہ کی پسماندگی اورزبوں حالی کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ 50کی دہائی کےبعد نہ تو صوبے میں نئی آرکیالوجیکل سائٹس کے لئے کوئی سروے کیاگیا اور نہ ہی اب تک صوبے میں تقریباً نو ہزار سال پرانی تہذیب مہرگڑھ اور نیندو ڈمب کےعلاوہ تلاش کی گئی 28سائٹس میں سے کسی پر مخفی ورثہ اور نواردات تلاش کئے گئے۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے باہر ٹنڈو محمد خان روڈ پر پھلیلی کینال کے کنارے پر کچھ کچے گھر آباد ہیں، ان گھروں میں سے ایک گھر میں عالمی ایوارڈ یافتہ ویرو کولھی بھی رہتی ہے، جس نے گھر کا ایک کمرہ اسکول کے لیے مختص کردیا ہے
اللہ میاں نے انسان کو اشرف مخلوقات کا درجہ دے دیا ہے اور زمین پر اپنا نائب بنا کر اتارا ہے اور انسان کو علم کی دولت سے آراستہ کرکے دیگر مخلوقات سے افضل بنایا ہے تعلیم کی اہمیت کا ادراک رکھنے والی اقوام آج بھی دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں دنیا میں ناخواندگی ختم ہو رہی ہے