بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے صوبہ خود محروم ہے، بلوچ علاقوں میں گیس بندش زیادتی ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں کہا گیاہے کہ شدید سردی میں سریاب ‘ مشرقی بائی پاس و گردونواح کے بلوچ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی باعث تشویش ہے اتنی شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی سے عوام کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے



ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان کے آٹھ کانکنوں کو اغواء کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان کے آٹھ کانکنوں کو اغواء کرلیا، واقعہ کے خلاف کانکنوں نے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ بند کردی اور مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔



لیویز فورس کی کارروائی بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ محراب شاہ کے مطابق لیویز فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کرد گاپ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی