پنجگور: یونیورسٹی آف مکران نے کمیونٹی سے مضبوط روابط قائم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے اپنے وژن کے تحت اردو اے آئی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے۔ اس معاہدے کا مقصد پنجگور کے نوجوانوں اور مقامی کمیونٹی کو مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے شعبے میں جدید تربیت اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔