صدارتی انتخاب میں بلوچستان سے آصف علی زرداری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریںگے ، سرفراز بگٹی کوئٹہ( این این آئی) وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوبارہ تاریخ لکھی جا رہی ہے پہلی بار ملکی تاریخ میں آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدرمملکت بننے جارہے ہیںآصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کے بادشاہ سمجھے جاتے ہیںانہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے معاملے پر سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلو چستان اسمبلی میں شرکت کر نے سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی تر قی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صف اول کا کر دار ادا کیا ہے اور بلوچستان کے معاملے پر آصف علی زرداری کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جائے گاہم بلوچستان سے آصف علی زرداری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے تین بار ملاقات ہو چکی ہے انکی جماعت آپسی مشاورت کر رہے ہیں مشاورت کا فائنل رانڈ ہو گا۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے دستوں سے ملاقات اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی ہے سیا سی جماعتوں کو بلو چستان کی سیا ست کو تھوڑا مختلف رکھنا ہوگا اس وقت اپوزیشن اور حکومت دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا وقت ہے سیا سی ڈائیلاگ ہمیشہ جا ری رکھنے چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کا بینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت جا ری ہے صدارتی اور سینٹ کے انتخابات کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں فیصلہ ہوگا کہ کس جماعت کو کتنی سیٹیں دینی ہیں ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوبارہ تاریخ لکھی جا رہی ہے پہلی بار ملکی تاریخ میں آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدرمملکت بننے جارہے ہیں



رمضان میں تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز میں سستے بازار منعقد کئے جا ئیں گے ، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد ہوا جس میں اینٹی اسمگلنگ، رمضان المبارک میں سستے بازارکا قیام، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی، معیاری تعلیم کی فراہمی و دیگر متعلقہ آمور کا جائزہ لیا گیا۔



ہم پارلیمنٹ کے اندرہی نہیں باہر بھی مشکلات پیدا کرسکتےہیں،فضل الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں پارلیمنٹ سےباہر بھی مشکلات پیدا کرسکتےہیں۔ میں نے شہباز شریف سے کہا اپوزیشن میں آجاؤ کہیں ہماری تحریک کا نشانہ آپ نہ بن جائیں۔



مشکل ہےناممکن نہیں،ہم پاکستان کو بنائیں گے، آصف زرداری

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نےکہاہےچیلنجزہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے،مشکل ہےناممکن نہیں،ہم پاکستان کوبنائیں گےپاکستان کواس ڈگرپرلیکرجائیں گےجہاں سب فخرکریں گے۔



کورکمانڈرزکانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، 9 مئی میں ملوث ملزمان کوسزا ملنی چاہیے: عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ کورکمانڈرزکانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کوکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔



بھٹو ریفرنس پر عدالتی رائے تاریخی قرار، 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جارہی ہے: بلاول

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جارہی ہے۔