نصیر آباد، محکمہ صحت کے28ویکسینٹروں کو فارغ کر دیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں کئی سالوں سے پولیو مہم میں خدمات دینے والے محکمہ صحت کے 28ویکسینٹروں کو فارغ کردیا گیا ان کی جگہ پر ایک لاکھ تیس ہزار بچوں کے مستقبل کو چپراسی چوکیداروں سوپروں کو ایریا انچارج بنا کر حوالے کردیا گیا ان پڑھ ایریا انچاج ٹیلی شیٹ میکرو پلان دیکھ کر پریشان ہوگئے ۔



ضمانت منسوخ ہونے پر محکمہ خوراک میں خرد برد کے ملزمان گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انسداد رشوت ستا نی کی خصوصی عدالت بلو چستان کے جج جنا ب بشیر احمد با دینی نے محکمہ خو را ک بلو چستان میں جعلی بلوں کے ذریعے ویٹ پریکیور منٹ کے لئے مختص فنڈز میں سے کروڑوں روپے خرد بر د کر نے کے مقد مہ میں نا مز د2ملز ما ن کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں جس کے بعد دونوں نامزد ملزمان کو اینٹی کرپشن پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔



نام نہاد قوم پرستوں نے صوبے کا دیوالیہ نکال دیا ہے ، عبدالولی کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نام نہاد اقتدار میں شامل قوم پرستوں نے صوبے کو دیوالیہ بنا دیا اور تمام تر زمینیں فروخت کر دیئے پشتون پرستی اور بلوچ پرستی کو اپنے مفادات میں تبدیل کر دیا گیا ۔



چوہدری نثار میرے بڑے ہیں انکا اظہار خیال کا اپنا انداز ہے ،لاہور ضمنی الیکشن میں سر کاری وسائل کا استعمال نہیں ہو رہا ،مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


لاہور : مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میرے بڑے اور والد کے قریبی ساتھی ہیں بس ان کا اظہار خیال کا اپنا انداز ہے ،حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں،سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں ۔



مسجد، مندر ہر جگہ دہشت گردی ہوئی، نظام ٹھیک کام کرتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور کوئی ذات نہیں ہوتی، دہشت گرد حملے مساجد، امام بارگاہ ، مندر چرچ سمیت ہر جگہ ہوئے ہیں، اگر نظام ٹھیک کام کرتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا لیکن مایوس نہیں ہونا چاہیے۔