افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور فورسز سے جھڑپ میں 95 طالبان ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورسیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 کمانڈروں سمیت95 طالبان ہلاک اور70زخمی ہوگئے جبکہ 13کو گرفتار کرلیا گیا، صوبہ زابل میں سیکیورٹی اہلکاروں نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی۔



کرا چی : 40افراد کے قتل میں ملوث مبینہ گینگ وار کا ملزم مارا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کرا چی : کرا چی میں نیپئر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 40افراد کے قتل میں ملوث مبینہ گینگ وار کا ایک ملزم ماراگیا، لیار ی کے علاقے کلاکوٹ میں مقابلے کے دوران بھی ایک گینگسٹر ملزم مارا گیا۔



بھارت میں 4 ہاتھ اور4 پاؤں والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

| وقتِ اشاعت :  


کولکتہ: بھارت میں چار ٹانگوں اورچار ہاتھوں کے ساتھ پیدا ہونے والا حیرت انگیز بچہ ہزاروں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ جڑواں بچے ہی ہیں جو کسی ایک بچے کے جسم کے نہ بڑھنے کے باعث ایک ہی بچے کی طرح نظر آرہا ہے۔



دم دار ستارے پر زندگی کی بنیادی اکائی یعنی کاربن یا آرگنک مالیکیول موجود ہے، سائنسدان

| وقتِ اشاعت :  


برلن: سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی روبوٹ فیلے کی جانب سے بھیجی گئی ابتدائی معلومات سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دم دار ستارے پر زندگی کی بنیادی اکائی یعنی کاربن یا آرگنک مالیکیول موجود ہے۔



ہندوستان اور پاکستان کو ’پراکسی وار‘ کی اجازت نہیں دیں گے، کرزئی

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: سابق افغان صدر حامد کرزئی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ امریکی اور نیٹو فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ’پراکسی وار‘ کے لیے خود کو کو میدان جنگ نہیں بننے دے گا۔



ہنڈراس کی ملکہ حسن کو ان کی بہن سمیت قتل کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


ہنڈراس: عالمی مقابلہ حسن میں شرکت اور جیتنے کے خواب آنکھوں میں سجائے اس میں شرکت کی تیاری کرنے والی ہنڈراس کی ملکہ حسن کو قتل اسکی بہن سمیت قتل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اسکے بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔



30نومبر کوکوئی جلسے کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنا چاہتا ہے تو حکومت اس کیلئے بھی تیار ہے، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ اگر کوئی سیاسی جلسے کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں اب شاہراہیں روکنے اور حکومتی اداروں پر دھاوا بولنے کا تماشا ختم ہونا چاہئے جب کہ ریاست اور اس کے ادارے اتنے کمزور نہیں کہ انہیں روک نہ سکیں۔