نئی دہلی: بھارت میں سرکاری ملازموں کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ اپنے ملک اور دنیا کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں بلکہ ضروری یہ ہے کہ انہیں اس بات کا پتہ ہو کہ بالی ووڈ کی کون سی اداکارہ کا قد سب سے لمبا ہے۔
انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے کپتان اسٹیون جیرارڈ نے گزشتہ روز حال ہی میں ختم ہونے والی عالمی کپ میں ٹیم کی جانب سے ناقص کارکردگی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق نے غیر مسلموں کو الکہل پینے پر دی گئی چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے تجویز کی مخالفت کر دی۔
نیویارک: اقوام متحدہ نے اتوار کے روز اسرائیل کی غزہ میں سفاکیت کے دوران 100 شہادتوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے سفاکیت ہیں۔
آج کے لبرل اور متحمل مزاج برطانیہ پر نسل پرستی اور اسلام دشمنی کا الزام ہر اس شخص کو دھچکا پہنچاتا ہے جو عوامی خدمات میں کیرئیر بنانے کا خواہشمند ہو، سیاسی درستی کے ماحول میں لوگ اکثر تارکین وطن کے بارے میں بات کرنے سے ڈرتے ہیں جن کے اقدامات مقامی ثقافت اور سماجی اقدار سے مختلف ہوتے ہیں۔
پشاور: برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے آبائی گھر کو وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایک قومی ورثے کا درجہ دیے جانے کے بعد اس گھر کے موجودہ مالک اکرام اللہ نے چار مرلہ کے اس گھر کو فروخت کرنے کے لیے آٹھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔