میڈرڈ: اسپین میں مسلمانوں کی درخشاں تاریخ کی گواہ مسجد قرطبہ کو گرجے کی ملکیت قرار دیا جارہا ہے اور تاریخی تشخص کو بچانے کے لئے ملک میں تحریک زور پکڑتی جارہی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 13 سو سال قدیم اسپین کی تاریخی ’’مسجد قرطبہ‘‘ کے عین وسط میں 15 ویں صدی اسپین سے مسلم مملکت کے خاتمے کے بعد سے گرجا قائم ہے،
مینگورہ: جماعت اسلامی کے صوبائی سربراہ اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم نے کل بروز اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے انعقاد کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں موجود ہیں۔
راولپنڈی: ڈان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اسلحہ و گولہ بارود کی درآمدی پالیسی میں ایک سال قبل پیپلزپارٹی کی حکومت کی منظور کردہ تبدیلیوں کے عدم نفاذ کی وجہ سے ملک میں ممنوعہ ہتھیاروں کا ایک سیلاب سا آگیا ہے۔
ایک سینئر سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات سے فکرمند تھے کہ 2006-07 میں متعارف کرائی جانے والی موجودہ پالیسی کو جوڑ توڑ کے ذریعے
خیبر ایجنسی: وزیر ڈنڈ میں نیٹو کنٹینرز پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ وزیر ڈنڈ میں شدت پسندوں نے افغانستان میں زیر استعمال فوجی ساز و سامان سے لدے 3 کنٹینرز پر فائرنگ کردی
کراچی: سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف مذمتی قرار داد aمنظور متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے تمام اراکین سیاہ بٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔
واشنگٹن: بدھ کو شائع ہونے والے والی ایک امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں ایک ہزار پچیس عام شہری، جبکہ 475 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ القاعدہ، ٹی ٹی پی اور دیگر شدت پسندوں کی موجودگی پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد کے لیے خطرہ ہے
لاگوس: نائجیریا کے ایک اسکول سے بڑی تعداد میں اغوا کی گئی لڑکیوں کو جبراً انتہاپسند اغوا کاروں سے شادی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
بدھ کو سول سوسائٹی کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق والدین نے بتایا کہ لڑکیوں کو بوکو حرام کے شدت پسندوں سے شادی کے لیے 2 ہزار نائرا(12 امریکی ڈالر) کے عوض فروخت کیا جا رہا ہے
چنائی: ہندوستان کی جنوبی شہر چنائی میں آج جمعرات کی صبح ایک ٹرین میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتجیے میں کم از کم ایک خاتون ہلاک اور دیگر نو زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد: سویلین اور فوجی قیادت میں جاری کشیدہ صورتحال کے پس منظر میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ چیئر پرسن عاصمہ جہانگیر نے بدھ کے روز تجویز پیش کی ہے کہ ملکی اداروں کو انتہائی حد تک خودمختار بنانا چاہیٔے تاکہ مستقبل کے دوران ملک میں فوجی مداخلت کو روکنے میں مدد مل سکے۔