کئی دنوں تک اسلام آباد پر مظاہرین اور شرپسندوں کا راج رہا ۔ ناموس رسول کے نام پر انہوں نے ہنگامہ آرائی کی ۔ سرکاری املاک کو نقصنا پہنچایا اور وسیع پیمانے پر توڑ پھوڑ کی حالانکہ اکابرین نے حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا کہ وہ قادری کے چہلم کے موقع پر دعا کریں گے۔
روز اول سے واپڈا ایک نا اہل ادارہ رہا ہے ۔ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نا اہلی میں اضافہ ہوتا رہا ۔ مالی اعتبار سے ایک مکمل سفید ہاتھی بن چکا ہے ۔ واپڈا سے متعلق بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ شکایات ہیں
بلوچستان میں غیرقانونی طور پر تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود ہے‘ بلوچ قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ان اعداد وشمار کو لاکھوں میں کہا جاتا ہے مگر اس پر صحیح معنوں میں تحقیقات نہیں کی گئیں ہیں۔
بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے یہاں کے عوام کا حق ہے اور بلوچستان کو حق حاکمیت دی جائے‘ یہ وہ خوش کن نعرہ ہے جو 67 سالوں سے جاری ہے مگر آج بھی ہمیں یہ تازہ لگتا ہے۔
ہمارے یہاں میڈیا میں سنسنی خیز خبرکی اہمیت بہت زیادہ ہے‘ مگر اس سنسنی خیزیت پر گھنٹوں گفتگو کرنے والے میڈیا پرسنز کی کمی بھی نہیں‘ ایڈیٹوریل پالیسی کے برعکس خاص کر الیکٹرونک میڈیا پر خبرمیں سنسنی نہ ہو
مشترکہ مفادا ت کی کونسل نے یہ متفقہ فیصلہ کر لیا ہے کہ مردم شماری غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی جائے اس کی نئی تاریخ کا اعلان سیکورٹی افواج کی دستیابی ‘ سندھ ‘ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں زیادہ بہتر حالات کے بعد کی جائے گی۔
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بخیر خوبی مکمل ہوگیا ۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت ہوئی اور اس بات پراتفاق کیا گیا کہ دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے
امن کی کوششوں کو اس وقت نقصان پہنچا جب طالبان کے سب سے بڑے دھڑے نے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا اور مذاکرات میں شرکت کے لئے بعض شرائط عائد کیں ۔ ان شرائط میں غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلاء اور طالبان رہنماؤں کی آمد و رفت پر
یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی دو روزہ دورے پر آج جمعہ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم نواز شریف نے تہران کے دورے کے موقع پر دی تھی
ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 37افراد ہلاک ہوگئے ۔ ان میں اکثریت ہندو غریب گھرانے کے لوگ تھے اور ان میں تین خواتین بھی شامل ہیں ۔ ان ہلاکتوں کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست احتجاج کیا ۔