افغانستان کے صدر اور حکومت کے سربراہ دونوں نے پاکستان پر سنگین الزامات لگائے ۔ صدر اشرف غنی نے پہلے اور عبداللہ عبداللہ نے بعد میں انہی الزامات کو دہرایا ۔ الزام یہ ہے کہ پاکستان افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں ملوث رہاہے ۔ بم بنانے کی فیکٹریاں پاکستان میں ہیں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بھی پاکستان میں ہیں ۔ لیکن ان دونوں افغان رہنماؤں نے اپنے الزامات کی حمایت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیے
انگریزی روزنامہ’’ بلوچستان ایکسپریس ‘‘نے اپنی مسلسل اشاعت کے 25سال آج مکمل کر لئے اور آج اپنی سلور جوبلی منا رہا ہے ۔ گزشتہ ربع صدی میں’’ بلوچستان ایکسپریس‘‘ نے اپنی صحافتی روایات کو بر قرار رکھا اور پورے دور میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کا بلوچستان میں سب سے بڑا علمبردار بن کر ابھرا۔ اس سے قبل اکثر اخبارات چاپلوسی میں ملوث پائے گئے، کسی میں یہ جرات نہیں تھی
پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ایک اشتعال پھیلا ہوا ہے ۔ لوگوں نے احتجاج کیا ‘ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے پھینکے ۔ مظاہرین نے پولیس پر الزامات لگائے کہ انہوں نے تفتیش کا رخ موڑنے کے علاوہ ملزمان کی پشت پناہی کی اور بعض طاقتور اور اثرورسوخ رکھنے والوں کو گرفتار نہیں کیا بلکہ ان کی مدد کی کہ وہ مقامی عدالتوں سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالیں
وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی قانون سازی کی طرف زیادہ توجہ دیں یہ فورم بنیادی طورپر قانون سازی کیلئے ہے ۔ مگر دیکھا یہ گیا ہے کہ اس میں سوائے قانون سازی کے ہر موضوع پر بحث ہوتی ہے ۔ سب سے من پسند شعبہ پی ایس ڈی پی اور اس کے لیے رقوم مختص کرنا ہے ۔ خصوصاً ایم پی اے حضرات کی زیادہ دلچسپی ایم پی اے میں ہے ۔ اس لیے ہم ہمیشہ یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ ایم پی اے حضرات کوفنڈ نہ دیا جائے۔
ہم یہ بات بڑے دکھ سے لکھتے ہیں کہ بلوچستان کی معیشت کے تین اہم ترین شعبوں ‘ زراعت‘ گلہ بانی اور ماہی گیری کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ۔ اس کا زیادہ افسوس ہے کہ اس کو موجودہ دور حکومت، جس کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک ہیں ،میں بھی نظر انداز کیاجارہا ہے ۔ حقائق یہ ہیں کہ یہ تین شعبے ستر فیصد سے زائد لوگوں کو روزگار اور خوراک فراہم کرتے ہیں اوریہی شعبے نظر انداز رہتے ہیں ۔
عمران خان کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے باوجود متحدہ اور جمعیت نے اپنی اپنی قرار دادیں واپس لے لیں جس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین چالیس روز سے زائد جان بوجھ کر قومی اسمبلی سے غیر حاضر رہے اس لئے ان کی ایوان سے رکنیت ختم کی جائے ۔
سالوں بعد فوج کے سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ فوج ‘ عوام اور حکومت دہشت گردوں اور منشیات کے اسمگلروں کا گٹھ جوڑ توڑے گی ۔اس میں دو رائے نہیں ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں زبردست وسائل کی ضرورت ہوتی ہے
بلوچی اکیڈمی ایک منفرد قومی ادارہ ہے جو بلوچی زبان اور بلوچی کلچر کے لیے بھر پور خدمات انجام دے رہا ہے ۔ یہ ادارہ چند معروف اور مستند دانشوروں ‘ شاعر اور ادیبوں نے 1950 کی دہائی میں قائم کیاتھا۔ مالی اور دیگر مشکلات کے باوجود بلوچی اکیڈمی نے بلوچی زبان کی ترویج میں زبردست کردار ادا کیا ۔اب تک اس ادارہ نے سینکڑوں کتابیں شائع کیں۔
صوبائی حکومت نے یہ اعلان کردیا ہے کہ صوبہ میں ایک نئی فورس بنائی جارہی ہے جو 1100اہلکاروں پر مشتمل ہوگی شاید اس کا کام گوادر اور اس کے گرد و نواح کی حفاظت ہوگی،اس نئی فورس کے قیام سے صوبائی خزانے پر دو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اس لئے صوبائی حکومت نے وفاق سے اس فورس کے قیام کی خاطر مدد کی درخواست کی ہے
اسلام آبادمیں افغانوں کی کچی بستی کے خلاف کارروائی سے حکومت پاکستان کی جانب سے یہ واضح اشارہ سمجھا جارہاہے کہ افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کو واپس افغانستان جانا ہوگا۔ ان کے لئے اب مزید رہنے کی گنجائش نہیں ہے