بعض سیاسی عناصر اس بات پر بضد ہیں کہ موجودہ حکومت کا تختہ ہر قیمت پر الٹنا چائیے ۔ عمران کی پارٹی وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کررہی ہے اور نئے انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے ۔ جبکہ طاہر القادری صاحب انقلاب کی باتیں کررہے ہیں ۔
پیر کے روز ایم کیو ایم اور اس کی لیڈر شپ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب رات گئے رینجرز نے تین افراد کو پی آئی بی کالونی سے گرفتارکیا۔ ان میں سے ایک شمشاد نامی شخص ایک پیشہ ور قاتل ہے اور اس نے 12افراد کے قتل کا اعتراف بھی کر لیاہے ۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے ایک بار پھر سرکاری اہلکاروں اور کارندوں کو یہ وارننگ دی ہے کہ وہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے اور قانون کے مطابق کریں گے۔
مغربی میڈیا اور اسرائیل دونوں حماس کو ٹارگٹ بنائے ہوئے ہیں کہ سارے فتنے کی جڑ حماس ہے ۔ ایک سال قبل حماس نے غزہ کا اقتدار چھوڑتے ہوئے حکومت متحدہ فلسطینی حکومت کے حوالے کی تھی ۔
وزیر خزانہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ سوئس بنکوں میں جمع پاکستان کی دولت ملک میں واپس لائیں گے۔ اس دولت کا اندازہ 200ارب ڈالر ہے ۔ یہ چندافراد کی جانب سے سوئس بنکوں میں جمع کرائے گئے ہیں ۔
اطلاعات ہیں کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان سے براہ راست مذاکرات کرے گی ۔ اس کے لئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں راجہ ظفر الحق ‘ اسحاق ڈار‘ سعد رفیق اور پرویزرشید شامل ہوں گے۔
عام طورپر یہ تاثر لیا جارہا ہے کہ اسلام آباد کو فوج حوالے کرنے کا مقصد عمران خان کی 14اگست کی مارچ کو قابو میں رکھنا اور طاہر القادری کی جانب سے اسلام آباد میں انقلاب برپا کرنے کو روکنا ہے ۔
پورے ملک میں لڑکیوں کی تعلیم زورشور سے جاری ہے ۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاؤ یونی ورسٹی آف میڈیکل سائنس میں طالبات کی تعداد 87فیصد ہے ۔ لڑکے آج کل شور مچا رہے ہیں کہ ان کے لئے الگ میڈیکل کالج قائم کیاجائے ۔
ملک کے حکمران عوام کو دھوکہ دینے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں ملک میں توانائی کا بحران ہے حکمرانوں کو اس بحران کو حل کرنے میں کوئی دل چسپی نہیں ہے۔ مثلاً ایران ، پاکستان گیس پائپ لائن کا منصوبہ موجودہ حکومت نے ترک کردیا ۔
فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، تا حال 650ہلاک اور چار ہزار کے قریب معصوم اور نہتے لوگ زخمی ہیں ۔ امریکا اور دنیا کے اکثر ممالک اسرائیلی جارحیت کی حمایت کررہے ہیں ۔ بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کررہے ہیں ۔