دو خودکش بمباروں نے عیسائیوں کے دوچرچوں پر حملہ کیا جس میں 16افراد ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوئے ۔پشاور کے بعد لاہور میں چرچوں پر طالبان کا یہ دوسرا حملہ تھا ۔ پشاور کے سکول حملے میں 150سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ طالبان کے ایک گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔ لاہور کے دو چرچوں پر خودکش حملوں کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کرکے اپنی موجودگی کا دوبارہ ثبوت فراہم کیا
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یہ اشارے دئیے ہیں کہ عنقریب ایران سے جوہری معاملات پر معاہدہ ہوجائے گا۔ ابتدائی اطلاعات یہ ہیں کہ جوہری معاہدہ بیس مارچ تک متوقع ہے ۔ اگرا س میں زیادہ تیز رفتاری سے پیش رفت نہیں ہوئی تو جون کے آخر تک یہ معاہدہ ضرور ہوجائے گا
یورپی یونین کے سفیر نے حال ہی میں کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کیا اور بلوچستان سے متعلق تازہ ترین صورت حال سے آگاہی حاصل کی۔ اس دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کیں، ان میں سیاستدان ‘ سرکاری افسران اور سینئر صحافی بھی شامل تھے ۔ ان کی ملاقات سردار اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر کے علاوہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی ہوئی ’ وزیراعلیٰ سے ملاقات میں اعلیٰ ترین سرکاری افسران موجود تھے
آئے دن ملک کے مختلف علاقوں سے قتل و غارت گری کی خبریں آرہی ہیں جس سے ملک کے اندر کشیدہ صورت حال میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے ۔ کچھ دنوں سے خصوصاً بھارت کے اس اعلان کے بعد کہ بھارتی فارن سیکرٹری پاکستان کا دورہ کریں گے اس کے بعد سرحدوں پر فائرنگ اور بمباری بہت حد تک کم ہوگئی اور نہ ہونے کے برابر ہے ۔ لیکن ملک کے اندر ‘ تیراہ وادی ‘ بگٹی قبائلی علاقوں ‘ پنجاب ‘ سندھ اور کراچی سے تشدد کے واقعات کی پریشان کن خبریں آرہی ہیں
ریاستی اداروں نے آخر کار یہ فیصلہ کر ہی لیا ہے کہ کراچی کے حالات کو بہر حال قابو میں لاناہے اور مسلح افراد کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو کراچی میں امن وامان کو خراب کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے
حکومت پاکستان نے مہاجرین اور افغان غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر ایک مضبوط اور جائز موقف اپنایا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن ’ خصوصاًافغانستان سے آنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور افغان مہاجرین جو اقوام متحدہ کے نظام کے تحت رجسٹرڈ ہیں ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا
شہروں میں صحت و صفائی کا عمل تقریباً معطل نظر آتا ہے۔ مقامی ادارے اور صفائی ستھرائی پر مامور سرکاری ملازمین اپنی سرکاری ڈیوٹیاں دیتے نظر نہیں آتے۔ اس طرح سے صوبے بھر کے شہر اور قصبے بڑی بڑی کچھی آبادیوں میں تبدیل ہورہے ہیں
پاکستان کا اصل مسئلہ غیر جمہوری مرکزیت ہے۔ مقتدر قوتیں ’ سیاستدان ’ سیاسی پارٹیاں اور افسر شاہی سب کے سب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اوراصولوں کے نہ صرف خلاف ہیں بلکہ اس کے خلاف کام بھی کررہے ہیں
روز نامہ آزادی کی آج کی سپر لیڈ یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات بلوچستان کے نئے ریکوڈک تانبہ اور سونے کے منصوبے پر 260ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
حالیہ سیاسی بحران نے ثابت کردیا ہے کہ ملک میں سیاسی اور انتخابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ۔ سیاسی رہنماء ملک میں جاری بحران کا حل نہیں نکال سکے اور حکومتوں نے فوجی عدالتوں کے پس پشت پناہ لے رکھی ہے