دھا ندلی کے ذریعے پا رلیمنٹ پہنچنے والوں کو حکو مت کر نے کا کو ئی حق نہیں ،اسد قیصر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پا کستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما ء و سابقاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ انتخابی نتا ئج کی تبدیلی اور دھاندلی کے نتیجے میں پارلیمنٹ پہنچنے والوں کے پاس حکومت کر نے کا کو ئی اخلا قی جواز نہیں، ہما را مطا لبہ ہے کہ آ ئین و قانون کے مطابق عوام کی مینڈیٹ کا احترام کیا جا ئے ، مقتدرہ ووٹ کو عزت دے یہی اس کامناسب وقت بھی ہے ۔



میرے دفتر اور دل کے دروازے اپوزیشن کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرے دفتر اور میرے دل کے دروازے اپوزیشن کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد مریم نواز کا اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، میں سپیکر اور… Read more »



پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کرینگے ، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کو پنجاب میں اکثریت ملی اورمرکزمیں مخلوط حکومت بنانا پڑی،پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کرینگے۔



صدر کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط میں تاخیر

| وقتِ اشاعت :  


ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے پاس قومی اسمبلی اجلاس پیر کو بلانے کی سمری کل بھیجی گئی ہے، صدرمملکت کا خیال ہے کہ وہ سمری کو15 دن تک روک سکتے ہیں۔ صدرمملکت کا مؤقف ہے کہ کوئی بھی سمری 15دن تک روکنے کا آئینی اختیار رکھتا ہوں۔



سید اویس قادر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

| وقتِ اشاعت :  


پیپلزپارٹی کے سید اویس قادر 111 ووٹ لے کر سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ اسپیکر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ ہوئے، اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کیے، ایم کیو ایم کی صوفیہ شاہ نے 36 ووٹ حاصل کیے۔ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد سید اویس قادر… Read more »



ن لیگ بلوچستان کے اراکین اسمبلی کی شہباز شر یف سے ملاقات صوبے میں حکومت سازی پر مشاورت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے وفد کی قیادت کی۔