دھاندلی میں ملوث پائے گئے تو صرف وزیراعظم نہیں ہم سب مستعفی ہوجائیں گے، سعد رفیق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی میں ملوث پائے گئے تو صرف وزیراعظم نہیں ہم سب مستعفی ہوجانے کے لئے تیار ہیں لیکن جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا دینے کی روایت نہ ڈالی جائے۔



کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائٹس کی کمی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: ملک میں جاری سیاسی بحران نے اسٹاک ایکسچینج پر ایک مرتبہ پھر شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس 570 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 27 ہزار 600 کی سطح پر دیکھا جارہا ہے۔



انتخابات میں کئی مقامات پر یہ فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا کہ کس کو کیا دینا ہے، بابر غوری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سینیٹر بابر غوری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران کئی جگہوں پر پہلے یہ فیصلے ہوچکے تھے کہ کس کو کیا دینا ہے، اس لئے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔



اسپلنجی اور لہڑی میں بی سی اور ایف سی چیک پوسٹوں پر راکٹ حملے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں سڑک کنارے نصب پندرہ کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔ اسپلنجی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے کیمپ پر راکٹ حملہ جبکہ ضلع لہڑی میں ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



قلات، نامعلوم افراد نے دولہے کو چار باراتیوں کے ہمراہ اغواء کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے دولہے کو چار باراتیوں کے ہمراہ اغواء کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق لیاقت علی اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بارات لے کر خضدار کے علاقے وڈھ سے سوراب کے علاقے گدر آرہے تھے ۔