|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2013

downloadچاغی +پنجگور(نامہ نگاران) ایرانی حدود سے بلوچستان کے دو مختلف سرحدی علاقوں میں 13راکٹ فائر کئے گئے جس سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں ایرانی حدود سے فائر کئے گئے 9راکٹ کے گولے پاکستانی حدود میں گر کردھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پیر کو ایرانی حدود سے 9راکٹ کے گولے پاکستانی حدود میں فائر کئے گئے جو ماشکیل کے علاقے میں گرکر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایرانی حدود سے مسلسل دو روز سے راکٹ کے گولے فائر کئے جارہے ہیں۔دریں اثناء پنجگور کے سرحدی گاؤں گورکاران میں چار راکٹ فائر متعدد بھیڑ بکریاں ہلاک، لیویز ذرائع کے مطابق علاقے کے مکینوں نے پنجگور سول انتظامیہ کو درخواست دی ہے کہ ایران کی طرف سے چار راکٹ ان کے علاقے میں آکر گرے ہیں جس سے ان کی متعدد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں علاقے کے مکینوں نے درخواست میں کہا ہے کہ راکٹ محمد رحیم اور کریم داد بازار کے قریب گریہیں راکٹوں کے دھماکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔