|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2014

کراچی(آزادی نیوز) 10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں لائل پور ایف سی نے حیرت انگیز طور پر ایچ بی ایل کو 1۔0 سے ہرا دیا۔ نیشنل بینک اور پاکستان نیوی کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوگیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور کے فیصل ٹاؤن فٹبال گراؤنڈ پرکھیلے جانے والے لیگ کے186 ویں میچ میں پہلے ہاف کے خاتمے تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ، کھیل کے 71 ویں منٹ میں توصیف نے گیند کو جال کی راہ دکھاکر لائل پور ایف سی کو برتری دلوادی جو مقررہ وقت کے خاتمہ تک برقرار رہی، پوائنٹس ٹیبل پرآخری پوزیشن کی حامل لائل پور ایف سی کی 23 ویں میچ میں یہ چوتھی کامیابی تھی۔ ریفری نے کھیل کے56 ویں منٹ ایچ بی ایل کے محمد نوید کوبطور تنبیہ یلو کارڈ دکھایا جبکہ 77 ویں منٹ میں حریف ٹیم کے نعیم اللہ کو اسی خفت کا سامنا کرنا پڑا، ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ پر نیوی اور نیشنل بینک کا مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا تاہم کوئی بھی ٹیم مقرررہ وقت میں گول نہ کر سکی جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیاگیا، دوران میچ نیوی کے5کھلاڑیوں بلال، محسن، عبدالرحمان، امین اور عبدالجبار کو یلو کارڈ د کھائے گئے، این بی پی کے2 پلیئرز فیصل اقبال اور شیرحسن بھی یلوکارڈز کا سامنا رہا، ایونٹ پیر کو 2میچز ہوں گے، افغان ایف سی کا سامنا کے ایسی ایس سی سے ہوگا جبکہ مسلم ایف سی کی ٹیم پی اے ایف کیخلاف میدان سنبھالے گی۔