|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2014

لندن(اسپورٹس ڈیسک) آرسنل نے پریمئر لیگ چیمپئن مانچسٹر سٹی کو بآسانی 3-0سے ہراکر کمیونٹی شیلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر لندن کے ویملے کے سٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ کا آغاز بڑی تیزی سے ہوا کھیل کے 21ویں منٹ میں اسپین اور آرسنل کے مڈ فیلڈ ر سینٹی کرزولا گول کرکے مقابلہ 1-0کردیا اس کے بعد آرسنل کی ٹیم سٹی کے گول پوسٹ پر حملے پر کرتی رہی کھیل کے 42ویں منٹ میں رمسے نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دوصفر کردیا ہاف ٹائم تک آرسنل کو 2گولوں کی برتری حاصل تھی کھیل کا دوسرا شروع ہوا تو پریمئر لیگ چیمپئن مانچسٹر سٹی روایتی کھیل پیش کرنے لگی لیکن آرسنل کی مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی کھیل کے 60ویں منٹ میں فرانس اور آرسنل کے سٹرائیکر ہولیور جیروڈ نے گول کرکے مقابلہ 3-0کردیا اس کے بعد مانچسٹر سٹی خسارہ کم کرنے کی کوشش کرنے لگی آرسنل کے دفاع پر حملے پر حملے کرتی رہی لیکن بال کو جھال پہنچانے میں سٹی کا کوئی بھی کھلاڑی کامیاب نہ ہوسکا اس طرح آرسنل نے یہ میچ 3-0سے جیت کر کمیونٹی شیلڈ جیت لیا۔یاد رہے 1998ء کے بعد یہ آرسنل کی کمیونٹی شیلڈ میں سب سے بڑی جیت ہے 1998ء میں گرنرز نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 3-0سے ہرایا تھا واضح رہے کہ کمیونٹی شیلڈ کپ کا فائنل ایف اے کپ کے ونر اور انگلش پریمئر لیگ کے ونر کے درمیان ہوتا ہے ۔