|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2015

کوئٹہ بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی سمیت 3افراد کوقتل کردیا اور ایک بچے کو اغواء کرکے لے گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کیعلاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد محمد عمر کے گھر میں گھس آئے اور فائرنگ کرکے محمد عمر اسکی اہلیہ مائل اور ایک بیٹے کو قتل کردیا اور جاتے ہوئے اسکے بیٹے جلال کو اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لے لیا نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیں نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی تربت انتظامیہ کررہی ہے۔