سریاب میں بچوں کے قتل واقعہ قابل مذمت ہے،غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ،سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل پارٹی کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی نے گزشتہ دنوںکلی میر غلام رسول سریاب کسٹم میں عطاء اللہ مینگل کے کمسن معصوم بچوں کو بے دردی کے ساتھ ذبح کرکے 3بچوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے کے دلخراش سانحہ پر بدھ کے روز کلی اسماعیل میں ان کے چچا امام بخش مینگل کی رہائش گاہ پر جا کر لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا۔

بلوچستان کورونا کے مزید 28کیسز رپورٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں مزید 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 11ہزار 8 سو 21 تک جا پہنچی ہے اب تک کورونا وائرس سے10267افراد صحت یاب جبکہ137جاں بحق ہوئے ہیں اس کے علاؤہ کمیونٹی اموات کی تعداد 97 ہیں۔

بلوچستان بس فیڈریشن کا 7جون سے ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان بس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اختر محمد نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹروں نے 7 جون سے مقامی، اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کے لیے بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری بلوچستان بس فیڈریشن اختر محمد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں 7 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی۔

وفاقی حکومت اور صوبوں کا لاک ڈاؤن پر کوئی اختلاف نہیں، پنجاب حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں.

 اسلام آباد: پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں کورونا صورت حال سے متعلق جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کا لاک ڈاؤن پر کوئی اختلاف نہیں کیونکہ لاک ڈاؤن عوام کی صحت کے لئے ضروری تھا۔

حکومت مصیبت زدہ عوام کیلئے تمام وسائل برو ئے کا ر لا رہی ہیں،نورمحمد دمڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

ہر نا ئی:  بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ ا نجینئرنگ، واسا حاجی نورمحمد دمڑنے کہاہے کہ حکومت مصیبت زدہ عوام کیلئے تمام وسائل برو ئے کا ر لا رہی ہیں، بلوچستان حکومت، وزراء، اور اراکین اسمبلی صوبہ بھر میں کرونا کے خلاف جاری جنگ میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

احساس کفالت پروگرام کے مستحقین سے رقم کٹوتی،فرنچائز مافیا سرگرم

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: احساس کفالت پروگرام کے مستحقین سے رقم کی کٹوتی فرنچائز مافیا سرگرم انتظامیہ بے خبر کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاک ڈاون کی وجہ سے غریب نادار اور دیہاڑی دار مزدور طبقے کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی 12 ہزار روپے کی رقم میں کٹوتی فرنچائز مافیا نے مستحقین سے فی کس ایک ہزار روپے کٹوتی کرکے غریب مستحقین کے رقم کھانے سے بھی باز نہ آیا۔

عوام انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ند ا کاظمی نے کووڈ 19کے بڑھتے ہوئے کیسز کومدنظررکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے احتیاطی تدابیر پرسختی کے ساتھ عملدرآمد کریں تاکہ وہ اس عالمی وباء سے خود کومحفوظ رکھ سکیں،شہر میں دفعہ144نافذ اور لاک ڈاؤن کیاگیاہے عوام انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ انتظامیہ سختی سے نمٹ رہی ہے۔