|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2024

کوئٹہ:  بلوچستان میں طوفانی بارشوںسے تین افراد جاں بحق ، کچے مکانات مہندم ،2افرادسیلابی ریلے میں بہہ گئے ،نوشکی کے زنگی ناوڑ جھیل کے حفاظتی بند میں شگاف پڑگیا، تفتان میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا،

صحبت پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 18 مویشیاں ہلاک ہوگئیں، سنجاوی و گرادنوح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، کوئٹہ میں موسلادھار بارش سے سریاب میں اربن فلڈنگ سے ایک شخص سیلابی پانی میں بہہ گیا، سڑک کنارے ایک حصہ پانی کے باعث بیٹھ گیا،

پشین میں ژالہ باری سے فصلیں متاثر ہوگئی،آج چاغی، نوشکی ،گوادر، کوئٹہ ،پشین ،کیچ، ہرنائی، بارکھان، ژوب، آواران و ملحقہ علاقوں میںمزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی، ندی نالوں میں طْغیانی کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کو ئٹہ، نو شکی ، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر،تربت، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے تفتان میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے کچھ کچے مکانات اور دکانوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہے اور ایک شخص کی سیلابی پانی میں بہہ کر جاںبحق ہونے کی اطلاع رپورٹ ہوئی

جس کے بعد ضلعی انتظامیہ چاغی تفتان و متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے، رپورٹ کے مطابق نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر ایک گاڑی کی سیلابی پانی میں بہہ جانے کی اطلاع ملی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،

ضلع نوشکی میں زنگی ناوڑ جھیل کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ نوشکی بروقت کاروائی کرکے ہیوی مشینری کے ذریعے مذکورہ شگاف بندکردیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارکھان میں بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گرنے کی وجہ سے ایک بچے کی جاںبحق ہونے کی اطلاع رپورٹ ہوئی ،

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق کوئٹہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سریاب کے کچھ علاقوں میں اربن فلڈنگ رپورٹ ہوئی اورایک خص کی سیلابی پانی میں بہہ جانے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پی ڈی ایم اے ریسکیو ٹیمیں اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی ٹیمیں مختلف سڑکوں سے نکاسی آب آپریشن میں مصروف عمل رہیں جبکہ سریاب روڈ پر سڑک کنارے ایک حصہ بھی پانی کے باعث بیٹھ گیا ۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق چمن کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیئے ہیوی مشینری کے ذریعے بحالی کا کام کیا جارہا ہے جبکہ ضلع پشین میں فصلوں کے متاثر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے متاثرہ فصلات کے نقصانات کی سروے جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوںکا سلسلہ آج 27 اپریل تک صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گاجس کے باعث چاغی نوشکی گوادر کوئٹہ پشین کیچ ہرنائی بارکھان ژوب آواران و ملحقہ علاقوں میں درمیانی و موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طْغیانی کا امکان ہے پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں گزشتہ روز طوفانی بارش نے جل تھل ایک کردیا متعدد کچی مکانات منہدم گلے محلے سیلابی منظر پیش کرتے رہے بازار کے اندر پانی داخل ہوگیا متعلقہ انتظامیہ حفاظتی بندات اور لوگوں کو ریسکیو کرتے رہے ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوا۔ ایران سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا ہے جس سے مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد تفتان بارڈر کے علاقے میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی شہر زاہدان اور دیگرز سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔

ڈسڑکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی لوگوں کے مدد کے لیے تفتان پہنچ گئے متاثرین میں امدادی سامان کردیا دالبندین سے اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط بزدار نے تفتان کے متاثرین کے لئے فوری طور پر امدادی سامان بھی روانہ کردیا۔

صحبت پور کے قریب جرورپل کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے میر خان بگٹی کی18 بھیڑیںہلاک ہوگئیں۔

بلوچستان کے علاقے سنجاوی اور گرادنوح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش سے سنجاوی کوئٹہ سنجاوی دکی،سنجاوی لورالائی،سنجاوی کوئٹہ، سنجاوی ہرنائی روڈ سیلابی ریلے کی باعث بند ہوگئے سیلابی ریلوں کی وجہ درجنوں دیہات رابط سڑکیں بند ہو گئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *