|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2020

ہر نا ئی:  بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ ا نجینئرنگ، واسا حاجی نورمحمد دمڑنے کہاہے کہ حکومت مصیبت زدہ عوام کیلئے تمام وسائل برو ئے کا ر لا رہی ہیں، بلوچستان حکومت، وزراء، اور اراکین اسمبلی صوبہ بھر میں کرونا کے خلاف جاری جنگ میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے احسن انداز میں اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہیں،پارٹی عہدیدار اور کارکن مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ تعاون کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے دورہ کے دوران پارٹی کارکنوں، عہدیداروں، قبائلی معتبرین، عوامی وفود و افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے کے انتظامی امور،گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے بہترین اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں بلوچستان حکومت نے ہر سطح پر شفافیت، گڈگورننس اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

صوبائی حکومت پر ناکامی کے الزامات لگانے والوں نے ماضی میں صوبے میں کرپشن و کمیشن کے زریعے قومی خزانے کو دونوں سے لوٹ کر آج کل عاشیاں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ نام نہاد مذہب اور قوم پرست جماعتوں نے اپنے دوراقتدار میں صوبائی وزراء وزیرکم اور ٹھیکیداری پر زیادہ توجہ دیتے اور انکی دور میں کرپشن و کمیشن کو فروغ ملا ہے موجودہ حکومت نے کرپشن وکمیشن کا خاتمہ کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پر ناکامی کاالزام لگانے والے دراصل یہی نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار ہی بلوچستان کی بردبادی اور پسماندگی کے ذمہ ہے بی اے پی اور حکومت شامل اتحادی جماعتیں بہتر انداز میں حکومت چلارہے ہیں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہوں انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی تمام مشینری کرونا کی روک تھام تدارک پر استعمال ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو اس عالمی وباء سے بچاؤ کیلئے جو اقدامات کررہے ہیں وہ عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے صورتحال کا احساس ہے لالک ڈاؤن سے متاثرہونے والوں کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز جاری کرکے دیہاڑی دار افراد کیلئے راشن فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے اجتماعی و بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر حلقے کے عوام کے مسائل کیلئے آواز بلند کرونگا انہوں نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع بے شمار مسائل سے دوچار ہے جن کے ذمہ داری نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتیں ہے جنہوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کے اجتماعی مسائل پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام کو گوناگوں مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کرنے میں وقت ضرور لگے گا لیکن حلقے کے دونوں اضلاع کے مسائل حل کرنا میرا اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا سیاست کا محور عوام ہے اپنے عوام کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔