|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2024

کوئٹہ: کو ئٹہ پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر داخلہ بلوچستان نے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا

اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء نے کہا کہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اْٹھائے جائیں گے، بلوچستان دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *