|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2024

نوکنڈی: ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) کی جانب سے نوکنڈی میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ آر ڈی ایم سی پاکستان میں عالمی سطح کی مائننگ کمپنی بیرک گولڈ کی ذیلی شاخ کے طور پر کام کرتی ہے۔

آر ڈی ایم سی کی جانب سے ہنر فاؤنڈیشن کی اشتراک سے قائم اس ٹریننگ سینٹر سے بیروزگار نوجوانوں کو تکنیکی مہارتیں فراہم کرکے روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

اس ٹیکنیکل سینٹر کی قیام کے پہلے اقدام کے طور پر جنوری 2024 میں معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے بعد ہنر فاؤنڈیشن کی جانب سے وسیع پیمانے پر داخلوں کی مہم شروع کی گئی جس کے لیے موبلائزر رکھے گئے جن کی مدد سے ابتدائی کورسز کے لیے 125 مردوں اور 80 خواتین کی جانب سے داخلے کی درخواستیں وصول ہوئیں۔

درخواست گزاروں کے پہلے گروپ کو داخلے کی ایک ٹیسٹ سے گزارا گیا جس کو “ڈوور ٹیسٹنگ” کہا جاتا ہے یہ اس صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا قابلِ اعتبار اور جدید ٹیسٹنگ سروس ہے جس کے نتیجے میں 60 مردوں اور 80 خواتین کو پہلے بیچ کے لیے منتخب کرکے انھیں داخلہ دیا گیا۔ ابتدائی کورسز میں کارپینٹری، مسینری، کمپیوٹر کورسز اور دیگر تکنیکی مہارتوں سمیت اسپورٹس کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

یہ تمام سندیافتہ کورسز ہیں جس کے لیے ہر کلاس میں 30 اسٹوڈنٹس کو رکھا گیا تاکہ انھیں بہتر طور پر تربیت دی جاسکے۔آر ڈی ایم سی کے اس اقدام کو نوکنڈی کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی(سی ڈی سی) کی حمایت حاصل ہے جس میں متنوع مکاتب فکر کے مقامی افراد کی نمائندگی موجود ہے۔

یہ پروجیکٹ بیرک گولڈ کے اس فلسفے پر پورا اترتی ہے جس کے تحت مائننگ آپریشن کو علاقے کی طویل اور پائیدار سماجی ترقی کا ذریعہ بنایا جائے۔ ہنر فاؤنڈیشن اس سینٹر میں اگلے مہینے سے سلائی اور کڑائی کے نئے کورسز بھی شروع کرے گا جس کے لیے موبلائزر نوکنڈی، مشکی چاہ، ہمئے، نوکچاہ، دوربن چاہ اور گرد و نواح میں موجود متوقع امیدواروں کی فہرستیں تیار کررہے ہیں۔

ان کورسز کی تربیت خواتین انسٹرکٹرز دیں گے جس کے تحت کورسز مکمل کرنے والے خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

ہنر فاؤنڈیشن اس سال جولائی میں اپنے نصاب میں الیکٹریشن اور پلمبنگ کے کورسز کا اضافہ بھی کرے گی جبکہ اگلے چھ ماہ میں ویلڈنگ، ایچ وی سی اے آر اور آٹو مشین کے کورسز بھی شامل کیے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، سرکاری افسران، آر ڈی ایم سی اور ہنر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ سمیت نوکنڈی سی ڈی سی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر آر ڈی ایم سی کے کنٹری منیجر علی احسان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آر ڈی ایم سی اور ہنر فاؤنڈیشن کے درمیان یہ خوش آئند اشتراک مقامی نوجوانوں کے لیے پائیدار طریقے سے روزگار اور کاروبار کے مواقع کو فروغ دے کر پروجیکٹ کے اندر اور باہر کمپنی اور کمیونٹی کے مابین ہم آہنگی پر مشتمل اشتراک کو مزید تقویت دے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *