|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2020

سبی:  سبی تبلیغی جماعت کے 10افرادمیں سے تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق مزید 7افراد ٹیسٹ کے لئے کے نتائج کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی میں تبلیغی جماعت کے 10افراد کی سبی آمد پر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر میں داخل کردیا جن کے ٹیسٹ کے نمونے کوئٹہ بھیجے تھے رپورٹ میں 55سالہ سبی کے رہائیشی عبدالغفور کے علاوہ جاوید حسین ولد اللہ داد اورعرض محمد ولد سکندر خان کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ تبلیغی جماعت کے مزید7 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ آنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق مزید دو افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہے جن کو قرنطینہ سینٹر میں داخل کردیا گیا ہے اگر کوئی شخص جو عبدالغفور کے علاوہ جاوید حسین اور عرض محمد کے خاندان یاقریبی ساتھیوں سے ملے ہو جن میں کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہوں تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابط کیاجائے۔

تاکہ ان کی اور اہل محلہ کی صحت کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے واضح رہے کہ مذکورہ تبلیغی جماعت خیبر پختونخوا کے علاقہ ہنگو گئے تھے تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان کے گھروں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جاچکا ہے۔