|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2015

کوئٹہ : جعفرآباد میں نامعلوم افراد نے 220کے وی کے کھمبے کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ پولیس کے مطابق ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں گزشتہ شب سیم شاخ کے قریب گدو سے کوئٹہ آنے والے ٹرانسمیشن لائن 220کے وی کے کھمبے نمبر677کے ساتھ نامعلوم ملزمان نے دھماکا خیز مواد رکھ کر دھماکا کیا۔ دھماکے سے کھمبے کو جزوی نقصان ہوا۔ تاہم بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔