|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2015

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر ائرپورٹ پر کوئی حملہ نہیں ہوا ائر پورٹ اور دیگر تنصیابت مکمل طور پر محفوظ ہیں اور سیکورٹی ادارے پوری طرح چوکس اور مستعد ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے فائر کیا جانے والا راکٹ ائرپورٹ سے کافی فاصلے پر گرا جس سے ائرپورٹ اور تنصیبات کو ئی نقصان نہیں پہنچا اور ائرپورٹ مکمل طور پر محفوظ ہے سیکورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے تاکہ راکٹ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کیا جاسکے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ گوادر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔