|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2017

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے موسیٰ کالونی سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی پولیس کے مطابق مقتول کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔