|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2017

فرانس نے کہا ہے کہ بحیرہ اقیانوس میں آنے والے انتہائی طاقتور طوفان ارما نے کیریبئن جزائر سینٹ مارٹن اور تھیلمی میں تباہی مچا دی ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیراڈ کولام نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ارما نے سینٹ مارٹن کی سب سے مضبوط چار عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔

بحرہ اوقیانوس کی تاریخ کا ‘آفت انگیز’ سمندری طوفان ارما تین سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف جزائر سے ٹکرا رہا ہے۔ طوفان ارما دو ہزار آبادی والے جزیرے باربودا سے ٹکرانے کے بعد فرانسیسی جزیروں سینٹ مارٹن اور تھیلمی سے ٹکرا گیا۔

سمندری طوفان ارما کو طوفان فائیو کے زمرے میں رکھا ہے جو طوفانوں کی سب سے خطرناک کیٹگری تصور کیا جاتا ہے۔ سمندری طوفان ارما کی بعض مقامات پر رفتار 300 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکہ کے ہیورکن سینٹر کے مطابق دو سو پچانوے کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں برودا سے ٹکرا گئی ہیں۔ باربودا کے قریبی جزیرے اینٹیگا سے ایک ریڈیو رپورٹر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ باربودا سے تمام روابط ختم ہو چکے ہیں اور وہاں لوگوں کی جان و مال کے بارے میں سخت خدشات پائے جاتے ہیں۔ اینٹیگا سمندری طوفان ارما کی اگلی منزل ہے۔

سمندری طوفان ارما کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کییربین جزائر سے ٹکرانے کے بعد پورٹو ریکو، ڈومینک ریپبلک، ہسپنیولا اور کیوبا سے ہوتا ہوا سنیچر تک امریکی ریاست فلوریڈا تک پہنچ جائے گا۔

فلوریڈا میں حکام نے مغربی علاقوں میں لوگوں کو لازمی طور پر علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔طوفان تیاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا، پورٹو ریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

فلوریڈا میں حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بدھ کی صبح تک ہر صورت محفوظ علاقوں کی طرف چلے جائیں۔

ادھر فرانس نے قریبی جزائر سینٹ مارٹن اور سینٹ تھیلمی میں مقیم ہزاروں افراد کی حفاظت کے حوالے سے خدشے کا اظہار کیا ہے جو اس شدید طوفان سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے انتظامات سے فائدہ اٹھانے پر تیار نہیں ہیں۔ باربودا کے بعد طوفان کا رخ جزائر سینٹ مارٹن اور سینٹ بارتھیلمی کی طرف ہے۔

جب سمندری طوفان کی لہریں باربودا سے ٹکرائیں تو اس کی رفتار 250 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کے بعد تمام آلات تباہ ہو گئے۔

اینٹیگوا اوبزرور کے مطابق اینٹیگوا اس طوفان سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور گھروں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔

کیبریبئن جزائر پر ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ پناہ گاہوں میں ہی رہیں۔

بھاماس کے وزیر اعظم نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے انخلا کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ بھاماس میں لوگوں کو جہازوں کے ذریعے جنوب مشرقی جزائر میں لے جایا جا رہا ہے۔