|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2017

خضدار : تحصیل نال کے علاقہ ہزار گنجی میں نا معلوم مسلح افراد کی کار گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ۔

لیویز زرائع کے مطابق پیر کے روز ہزار گنجی ڈنسر کراس کے مقام پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب میرگل محمدساسولی اور رسول بخش ساسولی ساکنان ہزار گنجی اپنی کار میں ہزار گنجی سے خضدار آرہے تھے ۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں لیویز نے مقتولین کی نعشوں کو سول ہسپتال نال منتقل کر دیا جہاں ضرور ی کاوروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر کے واقع کے متعلق تفتیش شروع کر دی ۔۔