|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کے رہائشی خاتون یاسمین بی بی نے کہا ہے کہ حکومت بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں غفلت برتنے پر متعلقہ ڈاکٹرکے خلاف کا رروائی کریں اگر ہمیں انصاف نہ ملی تو سخت اقدام اٹھانے پرمجبور ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اس موقع پر متاثرہ خاتون کے والد بھی موجود تھے خاتون نے الزام لگایا کہ مجھے پیٹ میں تکلیف ہوئی جب بی ایم سی ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ جو تکلیف ہے وہ پینڈکس کی وجہ سے ہے اس کے لئے آپریشن کر نا چا ہئے جب آپریشن کیا گیا تو ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سوئی پیٹ میں رہ گئی ۔

والدین اور بچی کی تکلیف کے باوجود ہسپتال کے عملے نے بچی کی علاج ومعالجے پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ ہمیں دھکے دے کر ہسپتال سے نکا ل دیا گیاجس کی وجہ سے سوئی بچی کے اندرونی اعضاء کو چیرتی ہوئی مثانے تک جا پہنچی اور پھر کراچی لے گیا 4 لاکھ روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی بچی ٹھیک نہیں ہوئی ۔

والد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی اس غفلت کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور ہمارے ساتھ علاج میں مکمل تعاون کیا جائے بصورت دیگر ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو نگے ۔