|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2017

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو(نیب ) نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے پانچ ملازمین کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

نیب ترجمان کے مطابق گرفتار افراد پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی کزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ملزمان میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد اسحاق، انسپکٹر محمد اکرم، عبدالغفور اور آصف اقبال شامل ہیں ۔

پانچوں ملزمان نے دوران ملازمت نیشنل بینک کی تین شاخوں میں گاڑیوں کے ٹیکسز کے چالان کی مد میں جمع ہونیوالی رقوم میں خورد برد کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

نیب ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو نے تحقیقات مکمل کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا جنہیں جسمانی ریمانڈ کیلئے منگل کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔کیس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔