|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2017

گوادر: گوادر شہر میں پو لیس اور ایف سی کے نئے چیک پوسٹ کا قیام شروع ۔ چیک پوسٹ کا قیام امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لےئے کیا جارہا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لےئے گوادر شہر میں پو لیس اور ایف سی نے نئے چیک پوسٹیں قائم کر نا شروع کردی ہیں پو لیس ذرائع کے مطابق پو لیس کی نئی چو کیاں ملا فاضل چوک، جا وید ٹرانسپورٹ ، الزبیر ہوٹل نگوری وارڈ اور دی کوسٹ اسپتال گوادر میں قائم کی جارہی ہیں جبکہ ایف سی کی جانب سے بھی شہر میں چیک پوسٹیں بنائے جارہے ہیں ۔

ایف سی کی جانب سے شیر علی پمپ نزد بنک الحبیب گوادر میں نئی چو کی قائم کی گئی ہے اور ایف سی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات میں بھی مزیدچیک پوسٹ قائم کےئے جائینگے ۔