ghazan-marri

|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2017

کوئٹہ : ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوئٹہ جناب راشد محمود نے نواب زادہ گزین مری کی جوڈیشل ریمانڈ میں مزید10دن کی توسیع کے احکامات دے دئیے۔ 

نواب زادہ گزین مری کو سخت سیکورٹی میں جسٹس نواز مری قتل کیس اور کالعدم تنظیموں کی معاونت اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ انڈسٹریل میں درج مقدمہ میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوئٹہ کے سامنے پیش کیاگیا ۔

اس موقع پر عدالت نے نواب زادہ گزین مری کی جوڈیشل ریمانڈ میں 28نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ یاد رہے نواب زادہ گزین مری کو عدالت ہذا سے جسٹس نواز مری قتل کیس میں ضمانت بعد ازگرفتاری مل چکی ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کی معاونت کے کیس میں درخواست ضمانت ۔

بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیاہے جس سے 20نومبر کو سنائے جانے کا امکان ہے نوابزادہ گزین مری کو خودساختہ جلاوطنی کے بعد کوئٹہ پہنچنے پر حراست میں لیاگیاتھا۔